Home » ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان متحرک،اسحاق ڈار کا وانگ ژی سے رابطہ،امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی

ایران امریکا کشیدگی پر پاکستان متحرک،اسحاق ڈار کا وانگ ژی سے رابطہ،امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے اہم ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں کشیدگی کو کم کرنا اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں ۔
ایگزو نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا اور تمام فریقین کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے۔چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کے اس مثبت اور متوازن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان دیرپا جنگ بندی نہایت اہم ہے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

گفتگو میں آبنائے ہرمز کی سٹریٹجک اہمیت پر بھی تفصیل سے بات کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہاں سے جہازوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانا عالمی معیشت اور توانائی کی ترسیل کے لیے ناگزیر ہے۔دونوں رہنماوں نے اس حوالے سے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے کے تناظر میں دوطرفہ تعلقات،اعلیٰ سطحی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مسلسل مشاورت اور قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز