بنگلا دیش کے خلاف ہوم گراؤنڈ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ یہ 1965 کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی سب سے کم ریٹنگ ہے۔
منگل کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر کہا، بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں شکست کھانے کے بعد پاکستان آئی سی سی کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دو درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سیریز سے پہلے قومی ٹیم چھٹے نمبر پر تھی، لیکن بیک ٹو بیک نقصانات نے انہیں ویسٹ انڈیز سے نیچے 76 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر گرا دیا ہے۔
خیال رہے کہ بنگلادیش آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 13 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد بھی پاکستان سے ایک درجہ نیچے نویں پوزیشن پر ہے۔