Home » وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ،نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا فیصلہ،نوٹیفیکیشن جاری

by ahmedportugal
23 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے،جس کے تحت پیٹرول،ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے نرخ کم کر دیے گئے ہیں۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،جس کے بعد ڈیزل 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،جس کے بعد نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔وزارت توانائی کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اگست 2026 سے ہوگا اور یہ قیمتیں 10 اگست 2026 تک برقرار رہیں گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل دوسری کمی قرار دی جا رہی ہے۔اس سے قبل بھی پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو اور روپے کی قدر میں تبدیلی سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے تاہم حالیہ کمی سے ٹرانسپورٹ،صنعت اور عام صارفین کو محدود پیمانے پر ریلیف ملنے کی توقع ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ عالمی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری رکھا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز