پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ ہونگے۔
وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب کرپٹو کونسل کے سی ای او مقرر کیے گئے ہیں۔ پاکستان کرپٹو کونسل کے ابتدائی بورڈ ممبران میں گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین ایس ای سی پی، سیکرٹری قانون، اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی بھی شامل ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کی طرف بڑھ رہی ہے۔ پاکستان اس میدان میں قیادت کا خواہاں ہے۔ ہم ایک ذمہ دار اور ترقی پسند کرپٹو ایکو سسٹم کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹو ایکو سسٹم پاکستان کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہ کونسل ایسا ماحول بنانے کیلئے ہے جہاں بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس کو ترقی دی جا سکے۔ ہمارا مقصد پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں ایک مؤثر کھلاڑی بنانا ہے۔