پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہو گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 16 رکنی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوا۔
پاکستان کا 16 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ عبدالصمد اور حسن نواز نے پہلی مرتبہ قومی اسکواڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔
نائب کپتان شاداب خان نے نوجوان اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں سے بہت زیادہ توقعات ہیں، اور ہم ٹیم کی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں۔