نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر. نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) غزہ اور لبنان کے متاثرین کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
امداد کی 17ویں کھیپ آج کراچی سے لبنان روانہ کردی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے. الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی. اس امدادی کھیپ میں تقریباً 17 ٹن سامان شامل ہے. جس میں خیمے، کھانے کا سامان، خشک دودھ، چاول، کپڑے، حفظان صحت کی کٹس. اور ادویات شامل ہیں۔
اس سے قبل امداد کی دوسری کھیپ. جمعرات کو کراچی سے لبنان کے لیے روانہ کی گئی تھی۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی جانے والی اس امدادی کھیپ میں. تقریباً 100 ٹن سامان شامل تھا. جس میں ادویات، کھانے کیلئے تیار گوشت، خیمے، ترپال، گرم بستر، سردیوں کے کپڑے اور پاؤڈر دودھ شامل تھا۔
ایک نیوز ریلیز میں کہا گیا ہے. کہ یہ امداد جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی سے بیروت، لبنان کے لیے پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی۔
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ رخصتی کی تقریب میں. این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ، الخدمت فاؤنڈیشن اور مقامی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران حاضرین نے مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے. حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا. اور ان کوششوں کو تقویت دینے کے لیے فلاحی تنظیموں اور پاکستانی عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔