پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ:
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری۔ قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 56 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق. قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. تو صائم ایوب صرف 4 رنز پر ہی آوٹ ہوگئے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے. کپتان شان مسعود نے پلیئنگ الیون پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا. کہ یہ ہماری بہترین ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا. کہ ہمارے پاس دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولر ہیں جو پاکستان کو فتح دلوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بلے بازی کا مظاہرہ جاری ہے۔ یہ میچ جاری ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہے. اور پاکستان کے بلے باز انگلینڈ کے طاقتور باؤلنگ اٹیک کا مقابلہ کرنے کے لیے دباؤ میں ہیں۔ بابر اعظم، امام الحق، اور سعود شکیل جیسے اہم کھلاڑی اننگز کو آگے بڑھاتے نظر آتے ہیں، جب کہ انگلینڈ کے باؤلرز، تجربہ کار پیسرز اور اسپنرز کی قیادت میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستان الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد
انگلینڈ الیون:
زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر