Home » قابض صیہونی افواج کے ہاتھوں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت پاکستانی شہریوں کی گرفتاری،دفتر خارجہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

قابض صیہونی افواج کے ہاتھوں سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت پاکستانی شہریوں کی گرفتاری،دفتر خارجہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)قابض صیہونی افواج کے ہاتھوں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت پاکستانی شہریوں کی گرفتاری نے سنسنی پھیلا دی ہے، تاہم دفتر خارجہ نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام گرفتار پاکستانی شہری محفوظ ہیں اور ان کی وطن واپسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ریاست اپنے شہریوں کو ہر حال میں واپس لائے گی اور اس حوالے سے عالمی سطح پر بھرپور سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر پاکستانی شہری اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ سینیٹر مشتاق احمد کو مقامی قانونی تقاضوں کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ملک بدری کے احکامات جاری ہونے کے بعد ان کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پاکستان اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیلی افواج کے ہاتھوں غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے شہریوں کی سلامتی اور بروقت واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ وزارت خارجہ نے ان پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں جنہوں نے پہلے مرحلے میں فلوٹیلا سے علیحدگی اختیار کی تھی۔دفتر خارجہ نے ان برادر ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں تعاون فراہم کیا۔ حکومتی موقف کے مطابق پاکستان اپنے بیرونِ ملک شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں باقی شہریوں کی واپسی کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز