Home » معرکۂ حق میں پاکستان کا پلڑا بھاری،ٹرمپ کی مداخلت سے بڑا نقصان ٹل گیا،محسن نقوی نے ہر چیز کھول کر رکھ دی

معرکۂ حق میں پاکستان کا پلڑا بھاری،ٹرمپ کی مداخلت سے بڑا نقصان ٹل گیا،محسن نقوی نے ہر چیز کھول کر رکھ دی

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)معرکہ حق کے حوالے سے سامنے آنے والے تازہ انکشافات نے صورتحال کا نیا رخ واضح کر دیا ہے،جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اس دوران بھارت کے اہم اہداف کو موثر انداز میں نشانے پر لے لیا تھا۔ان کے مطابق امریکی صدر کی مداخلت نے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکا جبکہ پاکستان کی عسکری اور انٹیلی جنس برتری نے اس معرکے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
ایگزو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معرکہ حق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اس دوران بھارت کے متعدد اہم اور حساس اہداف کو نشانے پر لے لیا تھا تاہم بین الاقوامی سطح پر ہونے والی مداخلت،خصوصاً امریکی صدر کی کوششوں کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے رک گئی۔انہوں نے کہا کہ اس معرکے میں پاکستان کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی اور افواج پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی برتری ثابت کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران بھارت کی جانب سے ڈرونز اور میزائل حملوں کی کوششیں کی گئیں تاہم پاکستانی فورسز نے موثر دفاع کرتے ہوئے بیشتر حملوں کو ناکام بنایا۔ان کے مطابق بھارتی ڈرونز کی بڑی تعداد کو سرحدی علاقوں میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ جو چند اندر داخل ہوئے انہیں بھی بروقت نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کشیدگی کے دوران جدید جنگی حکمت عملیوں کا استعمال دیکھنے میں آیا،جہاں ڈرونز اور سائبر حملے اہم ہتھیار کے طور پر سامنے آئے تاہم پاکستان نے ان تمام محاذوں پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سائبر میدان میں بھی پاکستان کو واضح برتری حاصل رہی اور مخالف کی کوئی بھی حساس معلومات محفوظ نہ رہ سکیں۔محسن نقوی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستانی ڈرونز نئی دہلی تک پہنچے اور اہم مقامات کے اوپر پرواز کرتے رہے،جس سے بھارتی حکام میں شدید تشویش پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی کارروائیوں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جبکہ بھارت کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی سے قبل پاکستان نے محدود مگر موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے ایک بڑے آئل ڈپو کو تباہ کیا جبکہ دیگر اہم عسکری اہداف بھی نشانے پر تھے،جس کے باعث بھارت کو پسپائی اختیار کرتے ہوئے جنگ بندی کی طرف جانا پڑا۔

وزیر داخلہ نے خفیہ اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اور درست معلومات نے اس معرکے میں کامیابی دلانے میں بنیادی کردار ادا کیا اور پاکستان کو بھارت کی اندرونی صورتحال سے متعلق غیر معمولی آگاہی حاصل رہی۔ان کے مطابق افواج کے مختلف شعبوں کے درمیان موثر ہم آہنگی نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دوران پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی بیانیے کو مضبوط کیا اور عوام کو متحد رکھا جبکہ مخالف ملک کا میڈیا غیر یقینی صورتحال کا شکار رہا۔محسن نقوی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ہونے والی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی ممکن ہوئی اور اگر یہ مداخلت نہ ہوتی تو بھارت کو مزید سنگین نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس معرکے کے بعد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ کشیدگی کے حوالے سے بھارت کو کئی بار سوچنا ہو گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز