Home » سبز ہلالی پرچم سے جگمگاتا پاکستان، 79ویں یومِ آزادی پر ملک بھر میں جشن،مسلح افواج کا دفاعِ وطن کا عزم

سبز ہلالی پرچم سے جگمگاتا پاکستان، 79ویں یومِ آزادی پر ملک بھر میں جشن،مسلح افواج کا دفاعِ وطن کا عزم

by ahmedportugal
25 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملک بھر میں ملی جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے بھرپور اظہار کے ساتھ منایا گیا۔ دن کے آغاز پر مختلف شہروں میں توپوں کی سلامی دی گئی، مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) اور مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پروقار پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔
ایگزو نیوز کے مطابق یومِ آزادی کی رات 12 بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں جشن کا آغاز ہوگیا اور کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور دیگر علاقوں میں گلیاں، بازار اور اہم شاہراہیں سبز ہلالی پرچموں، برقی قمقموں اور قومی رنگوں سے سج گئیں۔ شہری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکلے اور مختلف مقامات پر جشنِ آزادی کی تقریبات، ریلیوں اور آتش بازی میں شرکت کی۔مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریبات کے دوران قومی پرچم سربلند کیا گیا اور قومی ترانے کی دھن پر حاضرین نے وطن سے تجدیدِ وفا کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ فوجی قیادت اور اہلکاروں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ہر سطح پر اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کی جائیں گی۔پاک فوج کی جانب سے جاری پیغام میں یومِ آزادی کو تجدیدِ عہد کا دن قرار دیا گیا، جو قوم کو بانیانِ پاکستان، تحریک آزادی کے رہنماو¿ں اور شہدا کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔یومِ آزادی کے آغاز پر لاہور میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ نمازِ فجر کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی، سلامتی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کوئٹہ کینٹ میں بھی دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مساجد میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں کی گئیں۔لاہور میں گریٹر اقبال پارک اور لبرٹی چوک سمیت مختلف مقامات پر جشنِ آزادی کے سلسلے میں شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ان مقامات کا رخ کیا اور سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے آزادی کا جشن منایا۔کراچی میں بھی مختلف سرکاری و نجی عمارتوں کو قومی پرچم اور برقی قمقموں سے سجایا گیا، جبکہ شہریوں نے مختلف علاقوں میں ریلیوں اور تقریبات کے ذریعے یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔ پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی قومی پرچموں، ملی نغموں اور جشن کی سرگرمیوں نے ماحول کو قومی جوش و جذبے سے بھر دیا۔حیدرآباد میں بھی رات 12 بجتے ہی مختلف علاقوں میں آتش بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا جہاں شہریوں کی بڑی تعداد جشنِ آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لیے جمع ہوئی۔یومِ آزادی پر پاکستان کی مسلح افواج نے بھی قوم کو 79ویں جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل، چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف نے پاکستانی قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے تمام خطرات کے مقابلے میں مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بانیانِ پاکستان کا وڑن اور ان کے اصول آج بھی قوم کو پاکستان کے نظریات، اقدار اور قومی ذمہ داریوں کی پاسداری کی ترغیب دیتے ہیں۔ مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم کے ساتھ متحد ہوکر ملک میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنا کردار جاری رکھا جائے گا۔یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات میں قومی پرچم کی سربلندی، شہدا کو خراجِ عقیدت، خصوصی دعائیں اور قومی یکجہتی کا اظہار نمایاں رہا۔ شہریوں اور مسلح افواج کی جانب سے پاکستان کی ترقی، سلامتی، خودمختاری اور خوشحالی کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دیا گیا۔یوں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملک کے مختلف حصوں میں ایک جانب قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا تو دوسری جانب دفاعِ وطن، شہدا کی قربانیوں کی پاسداری اور قومی یکجہتی کے عزم کی تجدید بھی اس دن کی نمایاں خصوصیت رہی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز