Home » ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان نے پل کا کردار ادا کیا،عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا چرچا،وزیر اعظم شہباز شریف کی خوشی دیدنی

ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان نے پل کا کردار ادا کیا،عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا چرچا،وزیر اعظم شہباز شریف کی خوشی دیدنی

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا،جس کے باعث عالمی سفارتکاری میں پاکستان کی اہمیت اور ساکھ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابققومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی عمل میں ایک تاریخی اور مثبت کردار ادا کیا، جو خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ مفاہمتی یادداشت مستقبل میں ایک جامع اور پائیدار امن معاہدے کی بنیاد بنے گی۔زیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی غیر موجودگی میں وہ بعض حساس معاملات پر بات نہیں کریں گے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے حالیہ ایران۔امریکا مفاہمتی عمل میں بطور ثالث اہم ذمہ داری ادا کی۔ ان کے مطابق چند روز قبل سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان فاصلے کم کرنے اور مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے اور آئندہ ساٹھ روز کے دوران تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری رہیں گے، جو بالآخر ایک دیرپا معاہدے کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے اس کردار کو سراہا جا رہا ہے اور بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کی سفارتی کامیابی کو نمایاں کوریج دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مضبوط ہوئے ہیں اور پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ملکی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر انتخابات کی تحقیقات کرنی ہیں تو اس کا آغاز 2018 کے عام انتخابات سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2018 کے انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور اگر کوئی جماعت تحقیقات چاہتی ہے تو اسے اس دور کا بھی مکمل جائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بعض معاملات کو چھیڑا گیا تو بات بہت دور تک جائے گی، اس لیے حقائق کو سامنے لانا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں پیش کی گئی بعض باتیں درست نہیں تھیں۔وفاقی اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چاروں صوبوں کے درمیان یکجہتی موجود ہے اور سب کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب دیگر صوبوں کے ساتھ وسائل کی منصفانہ تقسیم کے تحت سالانہ 11 ارب روپے فراہم کر رہا ہے تاکہ قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔
وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع ہوگا۔ اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، علاقائی امن و استحکام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز