Home » پاکستان کا دفاعی طاقت میں بڑا اضافہ، فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا،اعلیٰ قیادت کا اظہارِ اطمینان

پاکستان کا دفاعی طاقت میں بڑا اضافہ، فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا،اعلیٰ قیادت کا اظہارِ اطمینان

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)پاک فوج کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-II میزائل سسٹم کے کامیاب تربیتی تجربے کو ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تجربے نے نہ صرف تکنیکی اعتبار سے نظام کی کارکردگی کو ثابت کیا ہے بلکہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی دفاعی طاقت میں اضافے کی علامت قرار دیا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-II میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے،جسے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ترجمان کے مطابق تربیتی لانچ کا مقصد فوجی عملے کی پیشہ ورانہ تربیت،تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ اور مختلف سب سسٹمز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ایویونکس اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نیویگیشنل معاونت سے لیس یہ میزائل بہتر درستگی اور ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ تجربے کے دوران فتح-II میزائل نے اپنی بہتر درستگی اور بقا کی صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا،جس پر متعلقہ فورمز نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سٹریٹجک پلانز ڈویڑن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ دفاعی اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے جنہوں نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔

کامیاب تجربے پر اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے بھی اطمینان اور تحسین کا اظہار کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے متعلقہ ٹیموں کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے اور دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی مہارت پر پوری قوم کو فخر ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز