پاکستان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، عارف حسین 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
پاکستانی باؤلر بابر علی نے تین جبکہ مطیع اللہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان بلائنڈ ٹیم نے 140 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے محض 11 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اوپنرز نثار علی 72 اور محمد صفدر 47 کی پارٹنرشپ نے گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے فتح دلائی۔
یہ فتح پاکستان کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے، کیونکہ اس نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے۔