اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان نے عالمی سرمایہ مارکیٹ میں دوبارہ رسائی حاصل کرنے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ کے اجرا کا عمل شروع کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ عالمی مالیاتی حالات اور مارکیٹ کی سازگار صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان پانچ سال اور دس سال کی مدت پر مشتمل دو حصوں میں یورو بانڈ جاری کرنے کی تیاری کررہا ہے،جس کا مقصد عالمی کیپٹل مارکیٹ سے مالی وسائل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرنا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی عالمی سرمایہ مارکیٹ میں واپسی کے عمل کا ایک اہم مرحلہ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یورو بانڈ کے اجرا کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملکی معیشت میں استحکام کے آثار نمایاں ہوئے ہیں اور عالمی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں مسلسل بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مارکیٹ کے موجودہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت نے عالمی کیپٹل مارکیٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔اس اقدام کے ذریعے پاکستان نہ صرف عالمی سرمایہ کاروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا بلکہ مستقبل میں بیرونی فنانسنگ کے لیے بھی اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی راہ ہموار کرے گا۔وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈز نے پاکستان کے لیے عالمی سرمایہ مارکیٹ میں دوبارہ قدم رکھنے کے امکانات کو تقویت دی ہے۔ ان کے مطابق معاشی اشاریوں میں بہتری،مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی استحکام کے باعث بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔حکام نے اس پیش رفت کو پاکستان کی عالمی کیپٹل مارکیٹس تک دوبارہ رسائی کے سفر میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط معاشی بنیادوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد نے یورو بانڈ کے اجرا کی راہ ہموار کی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی صرف بیرونی وسائل کے حصول تک محدود نہیں بلکہ اس سے پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی ساکھ اور عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے ملک کی کریڈٹ پوزیشن بھی اجاگر ہو گی۔حکام کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے عوامل ہیں،جن پر حکومت کی جانب سے مسلسل توجہ دی جارہی ہے۔یورو بانڈ کے اجرا کے عمل کو پاکستان کی معاشی بحالی کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا جارہا ہے،کیونکہ عالمی کیپٹل مارکیٹ سے کامیاب فنانسنگ حکومت کے لیے مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر مزید مواقع پیدا کرسکتی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان عالمی مالیاتی منڈی میں واپسی کے اس عمل کو مارکیٹ کی صورتحال، سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور عالمی مالیاتی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھائے گا۔حکام نے اس پیش رفت کو معاشی استحکام اور عالمی سرمایہ مارکیٹ تک دوبارہ رسائی کے سفر کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔