Home » پاکستان نے سنسنی خیز شوٹ آوٹ میں جنوبی افریقہ کو ہرا دیا،ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل

پاکستان نے سنسنی خیز شوٹ آوٹ میں جنوبی افریقہ کو ہرا دیا،ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

ایمسٹلوین(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آوٹ میں شکست دے دی۔اس کامیابی کے نتیجے میں قومی ٹیم نے میگا ایونٹ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ایگزو نیوز کے مطابق نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11ویں اور 12ویں پوزیشن کے لیے کھیلا گیا مقابلہ مقررہ وقت تک برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد فاتح ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ کے ذریعے کیا گیا۔فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دباو کے باوجود عمدہ اعصاب کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔جنوبی افریقہ کے خلاف یہ کامیابی قومی ٹیم کے لیے اس اعتبار سے بھی اہم ثابت ہوئی کہ اس سے پاکستان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی۔ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں 12ویں نمبر پر موجود تھا تاہم کامیابی کے بعد گرین شرٹس ایک درجہ بہتری کے ساتھ 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔اگرچہ ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن پاکستان ہاکی ٹیم کی توقعات کے مطابق نتیجہ نہیں، تاہم آخری میچ میں کامیابی اور عالمی رینکنگ میں بہتری قومی ٹیم کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔قومی ٹیم اب آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں اس کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے عالمی ہاکی میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم اور بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز