Home » پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔ 240 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

صائم ایوب اور سلمان علی آغاز نے بولانڈ پارک میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے جیتنے میں قومی ٹیم کی رہنمائی کی۔ صائم ایوب نے 109 رنز بنائے جن کی اننگز میں دس چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 82 رنز اور وہ ناٹ آوٹ رہے۔ عرفان خان نیازی اور محمد رضوان صرف ایک ایک رن بنا سکے جبکہ عبداللہ شفیق اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم نے 38 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 4 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ہینرک کلاسن 86 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اچھی گیند بازی بھی کی اور چار وکٹیں حاصل کیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز