پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز احمد شہزاد نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کیلئے ایک غیر روایتی حل تجویز کیا ہے۔
احمد شہزاد، جو اپنے بے باک اور دو ٹوک تبصروں کیلئے مشہور ہیں، نے تجویز پیش کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر ایک اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے، جس سے کھلاڑیوں کو باضابطہ طور پر ایک دوسرے کے علاقوں میں داخل ہوئے بغیر شرکت کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران مشورہ دیا کہ اس اسٹیڈیم کا ایک گیٹ انڈیا کی طرف ہو اور دوسرا گیٹ پاکستان کی طرف کھلاڑی متعلقہ دروازوں سے آئیں اور کھیل کر واپس چلے جائیں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور مودی سرکار کو اس آسان حل پر عملدرآمد کرنے پر بھی تکلیف ہوگی۔