Home » بھارت کے زخم ابھی تازہ،دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا،پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا،خواجہ آصف کا پیغام

بھارت کے زخم ابھی تازہ،دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا،پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا،خواجہ آصف کا پیغام

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکست کے اثرات ابھی تک اس کے اعصاب پر حاوی ہیں اور وہ دوبارہ کسی مہم جوئی کی پوزیشن میں نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاک افواج نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر اپنی برتری ثابت کی، جبکہ قوم کو بھی اپنے محافظوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے قومی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھنے کا عہد کرنا ہوگا۔
ایگزو نیوز کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی اپنی شکست کے اثرات سے باہر نہیں نکل سکا اور اس کے زخم تاحال بھر نہیں سکے، گزشتہ برس جس انداز میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،اس نے اس کے تکبر کو مکمل طور پر خاک میں ملا دیا اور ایک بڑی عسکری قوت ہونے کے باوجود اسے اپنی برتری کا غرور ترک کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت دوبارہ پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کی جرات نہیں کرے گا،کیونکہ اسے اپنی کمزوریوں اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے،پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کا خواہاں ہے اور ایک اچھے ہمسائے کی طرح تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ بھارت اب بھی افغانستان کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ میں مصروف ہے اور بعض شدت پسند عناصر کو سرپرستی فراہم کی جا رہی ہے جو پاکستانی سکیورٹی فورسز کو مسلسل مصروف رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ براہ راست اور بالواسطہ محاذ آرائی ایک طویل سلسلہ ہے تاہم پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کے ذریعے اس کا موثر جواب دے رہی ہیں۔

خواجہ آصف نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی قربانیوں کی بدولت ملک کے کروڑوں شہری پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی جوان نہ صرف سرحدوں پر چوکس ہیں بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں اور قوم کو چاہیے کہ وہ ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے کیونکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کو اپنی اجتماعی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ان کے مطابق بعض اوقات ذاتی مفادات کے حصول میں قومی مفادات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے،جو ایک تشویشناک رجحان ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ شہداء نے جس طرح قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،اسی جذبے کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا وہ قومی ذمہ داریوں کو اسی سنجیدگی سے نبھا رہے ہیں یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی،اس وقت کسی قسم کا سفارتی دباو آڑے نہیں آیا اور پاکستان نے اپنی سرزمین کے دفاع کو اولین ترجیح دی۔ پاک افواج نے نہ صرف زمینی بلکہ فضائی اور بحری محاذوں پر بھی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا اور ملک کے طول و عرض میں دفاع کو یقینی بنایا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کے اہم مواقع پر سیاسی اور عسکری قیادت نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے فیصلے کیے جن کا مقصد خطے کو بڑے تصادم سے بچانا تھا تاہم اس کے باوجود پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز