Home » پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض واپسی کا فیصلہ کر لیا،ادائیگی اسی ماہ متوقع

پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض واپسی کا فیصلہ کر لیا،ادائیگی اسی ماہ متوقع

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض کی فوری واپسی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،جس کے تحت یہ رقم اسی ماہ کے آخر تک ادا کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ رقم پاکستان کے اکاونٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی اور اس پر 6 فیصد سود ادا کیا جا رہا تھا۔موجودہ بین الاقوامی مالیاتی حالات اور یو اے ای کی جانب سے فوری واپسی کے مطالبے کے پیش نظر پاکستان نے ادائیگی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،جس کے مطابق یہ رقم اسی ماہ کے آخر تک ادا کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ رقم پاکستان کے اکاونٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی اور اس پر پاکستان 6 فیصد سود ادا کر رہا تھا۔ذرائع نے مزید کہا کہ پہلے یہ رقم یو اے ای کی جانب سے سالانہ بنیاد پر رول اوور کی جاتی رہی تاہم دسمبر 2025 میں ایک ماہ کے لیے اور پھر دو ماہ کے لیے رول اوور کی گئی۔موجودہ بین الاقوامی حالات اور عالمی مالی صورتحال کے پیش نظر،متحدہ عرب امارات نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا،جس پر پاکستان نے ادائیگی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب عالمی اقتصادی صورتحال غیر مستحکم ہے اور مالیاتی دباو کے باعث ہر بین الاقوامی لین دین کو بروقت انجام دینا انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے مالیاتی تعلقات کو مستحکم رکھنے اور بین الاقوامی مالی ذمہ داریوں کی تکمیل کے ضمن میں ضروری تھا۔اس واپسی کے بعد پاکستان یو اے ای کے ساتھ اپنے قرض کے تعلقات میں شفافیت اور مالی ذمہ داری کے معیار کو برقرار رکھے گا، جبکہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور اعتماد کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز