ریاض (ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض کا سرکاری دورہ کیا، جہاں الیمامہ پیلس میں ہونے والے باضابطہ مذاکرات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک تاریخی “سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ” پر دستخط کیے گئے، اس تاریخی معاہدے کے تحت طے پایا کہ اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی گئی تو اسے دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں ایک نیا تاریخی باب رقم ہو گیا ہے، ریاض کے شاہی محل قصرِ یمامہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی باضابطہ ملاقات کے بعد دونوں برادر ممالک نے ‘سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ’ (SMDA) پر دستخط کر دیے، اس غیر معمولی معاہدے کے تحت یہ طے پایا ہے کہ اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی گئی تو اسے دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا، یہ پیش رفت نہ صرف پاک سعودی دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے گئی ہے بلکہ خطے میں امن، سلامتی اور تزویراتی توازن کے لیے بھی ایک تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف پاک سعودی دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے گیا ہے بلکہ اسے خطے میں امن، استحکام اور اسٹریٹجک توازن کے لیے بھی ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا قصرِ یمامہ پہنچنے پر شاندار شاہی پروٹوکول کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ سعودی مسلح افواج کے دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سمیت اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔وزیراعظم بدھ کے روز اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے تھے، جہاں رائل ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سعودی ایئر فورس کے لڑاکا طیاروں نے ان کے جہاز کو حصار میں لے کر خوش آمدید کہا۔یہ سرکاری دورہ وزیراعظم کے سہ ملکی دورے کا پہلا مرحلہ ہے۔ سعودی عرب کے بعد وہ برطانیہ جائیں گے اور پھر امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سمیت اہم ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، جہاں 26 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے ان کا خطاب متوقع ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات،پاکستان اور سعودیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا
14