Home » پاکستان کا بڑا معاشی فیصلہ،ایران کے لیے ٹرانزٹ تجارت کا دروازہ کھول دیا

پاکستان کا بڑا معاشی فیصلہ،ایران کے لیے ٹرانزٹ تجارت کا دروازہ کھول دیا

by ahmedportugal
12 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستان نے خطے میں معاشی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایران کے لیے ٹرانزٹ تجارت کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اس اقدام کے تحت ایران کو پاکستان کے راستے تیسرے ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے،جسے علاقائی معیشت اور تجارتی روابط میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق پاکستان نے خطے میں تجارتی روابط کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم اور سٹریٹجک فیصلہ کرتے ہوئے ایران کو پاکستان کے راستے تیسرے ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دے دی ہے۔اس فیصلے کو علاقائی معاشی تعاون کے فروغ اور تجارتی راستوں کی نئی جہت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وزارت تجارت نے اس حوالے سے ”پاکستان کے ذریعے سامان ٹرانزٹ آرڈر 2026“ کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 1950 میں ضروری ترامیم بھی کر دی ہیں۔یہ نیا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یہ پالیسی ان تمام ٹرانزٹ اشیا پر لاگو ہوگی جو کسی تیسرے ملک سے پاکستان کے راستے ایران کے مختلف مقامات تک منتقل کی جائیں گی۔اس اقدام کا مقصد قانونی اور منظم طریقے سے تجارتی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔سامان کی نقل و حمل کے لیے پاکستان نے تفصیلی روٹس بھی طے کر دیے ہیں جن میں گوادر،پورٹ قاسم،لیاری اورماڑہ،پسنی اور گبد جیسے راستے شامل ہیں۔اسی طرح کراچی سے لے کر تفتان،تربت،دالبندین،کوئٹہ،لک پاس اور نوکنڈی تک مختلف زمینی راستوں کو بھی اس نظام کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرانزٹ تجارت کا تمام عمل کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت وضع کردہ قواعد و ضوابط اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق انجام دیا جائے گا تاکہ شفافیت اور موثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔معاشی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دے گا بلکہ خطے میں تجارت کے نئے دروازے بھی کھولے گا،جس سے علاقائی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز