Home » پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت،ڈیوٹی 2030 تک مرحلہ وار ختم ہو گی

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت،ڈیوٹی 2030 تک مرحلہ وار ختم ہو گی

by ahmedportugal
10 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ہلچل مچا دینے والی خبر آ گئی،وفاقی حکومت نے پہلی بار استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت اب 2026 تک پانچ سال سے کم پرانی گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی اور بتدریج ڈیوٹی ختم کرکے 2030 تک صارفین کے لیے دروازے مکمل طور پر کھول دیے جائیں گے، یہ فیصلہ نہ صرف خریداروں کے لیے نئی راہیں کھولے گا بلکہ مقامی آٹو انڈسٹری کے لیے بھی ایک کڑا امتحان ثابت ہوگا۔
وفاقی حکومت نے آٹو سیکٹر کے لیے بڑی پالیسی تبدیلی کرتے ہوئے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب پانچ سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی، جس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی شرط ختم کر دی جائے گی۔فیصلے کے تحت درآمد شدہ گاڑیاں لازمی طور پر ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات پر پورا اتریں گی۔ پانچ سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی، جو مالی سال 2026 سے ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی۔ یوں 2029-30 تک یہ ڈیوٹی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام مقامی مارکیٹ میں مسابقت لانے اور صارفین کو زیادہ آپشنز فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاہم آٹو انڈسٹری سے وابستہ حلقے اس فیصلے کو مقامی مینوفیکچررز کے لیے چیلنج سمجھ رہے ہیں جبکہ درآمدی گاڑیوں کے معیار اور قیمت کے حوالے سے عوام میں اسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ای سی سی نے اجلاس میں پی وی اے آر اے کے لیے 80 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز