اتوار, جولائی 13, 2025
Home » پاکستان اور ایران کا تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ایران کا تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

پاکستان اور ایران نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے اور عوام سے عوام کے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس بات پر اتفاق مصر میں وزرائے خارجہ کی ڈی 8 کونسل کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

پاکستان اور ایران کے رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا جس کی وجہ سے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں اعلیٰ سطح کے تبادلے ہوئے ہیں۔

دونوں فریقین نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز