Home » کراس بارڈر ڈیجیٹل پیمنٹس میں انقلاب،وزیر اعظم کی قیادت میں بڑا بریک تھرو،امریکہ کے ساتھ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراس بارڈر ڈیجیٹل پیمنٹس میں انقلاب،وزیر اعظم کی قیادت میں بڑا بریک تھرو،امریکہ کے ساتھ اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت حاصل کر لی ہے، جہاں امریکہ کے ساتھ کراس بارڈر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے، جسے پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کی جانب ایک تاریخی بریک تھرو قرار دیا جا رہا ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ کی معروف ڈیجیٹل فنانشل کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل اور کراس بارڈر ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، اس پیش رفت کو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔زکری وِٹکوف کی قیادت میں آنے والے وفد کا وزیراعظم نے خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان وژن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کے لیے سہولت، شفافیت اور مالی شمولیت کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے اور ڈیجیٹل ادائیگیاں جدید اور مستحکم معیشت کی بنیاد بن چکی ہیں۔ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی موجود تھے،جو اس معاہدے کی قومی سطح پر اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی شعبے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بن رہا ہے اور حکومت پالیسی و ریگولیٹری فریم ورک کو مزید مضبوط بنا رہی ہے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔اس موقع پر ورلڈ لبرٹی فنانشل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زکری وِٹکوف نے پاکستان کے ساتھ محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام، خصوصاً کراس بارڈر پیمنٹس اور فارن ایکسچینج کے شعبے میں تعاون میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے پاکستان کے پالیسی ڈھانچے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کو عالمی ڈیجیٹل فنانس کے لیے ایک مضبوط امیدوار بنا رہا ہے۔بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حکومتِ پاکستان اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی، جو ورلڈ لبرٹی فنانشل سے منسلک ادارہ ہے، کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ اس ایم او یو کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نئے نظام پر تکنیکی اور پالیسی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہے، جس سے پاکستان کے مالیاتی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔مفاہمتی یادداشت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زکری وِٹکوف نے دستخط کیے، جس کے بعد ماہرین اس پیش رفت کو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں ایک نئے دور کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز