Home » پنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ ناکام، پوری ٹیم 274 پر ڈھیر

پنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ ناکام، پوری ٹیم 274 پر ڈھیر

by ahmedportugal
9 views
A+A-
Reset

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کھلاڑی بنگلادیش کے خلاف بڑا سکور نہ کر سکے اور پوری ٹیم 274 پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بنگلادیش کے سپنر مہدی حسن میراز کی پانچ وکٹوں کی بدولت مہمان ٹیم نے شاہینوں کو 274 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق کی وکٹ گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر صائم ایوب نے شاندار شراکت داری قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔

مسعود کو مہدی حسن نے 57 اور ایوب 58 پر سٹمپ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے قومی ٹیم کی وکٹیں گرتی گئیں۔ سعود شکیل 18، بابر اعظم 31، محمد رضوان 29، خرم شہزاد 12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد علی 2، سلمان آغا 54 اور پھر آخری وکٹ ابرار کی گری۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں گئیں۔ اسپنر ابرار احمد اور بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر میر حمزہ نے فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لی ہے۔ جبکہ بنگلہ دیش نے تسکین کو ٹیم میں شامل کیا اور شرف الاسلام کو آرام دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان مسعود، ایوب، شفیق، اعظم، شکیل، رضوان، آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، ابرار، حمزہ اور محمد علی شامل ہیں۔

بنگلہ دیش الیون میں شادمان اسلام، ذاکر حسن، نجم الحسن شانتو (کپتان)، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس (وکٹ)، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین، حسن محمود، ناہید رانا شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کے خلاف فتح کے بعد ٹائیگرز کا مورال بلند ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز