Home » پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث منسوخ

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث منسوخ

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل مسلسل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے ہی موسلا دھار بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔ تھوڑی دیر کیلئے بارش رکنے کے بعد بھی دونوں ٹیمیں اپنے ہوٹل میں موجود تھیں کیونکہ میٹ آفس نے وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اگرچہ پچ ڈھکی ہوئی تھی لیکن بارش کی وجہ سے اسٹیڈیم کا بیشتر حصہ دلدلی ہوگیا ہے۔ اس لیے اب میچ کل صبح شروع ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں ہار کے بعد دو میچوں کی سیریز برابر کرنے کیلئے بے چین پاکستانی ٹیم کیلئے بارش ہونا برا شگون ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے میچ میں چار فاسٹ بولر کھیلانے کے باوجود ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اس لیے دوسرے میچ میں شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ انھیں آرام دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے نوزائیدہ بیٹے اور خاندان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی اور وہ ہمارے موقف سے اتفاق کرتے ہیں۔ ہم صرف یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس کھیل کیلئے ہمارا بہترین امتزاج کیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ:

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، خرم شہزاد۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز