Home » پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام، سلامتی کیلئے اہم ہیں، صدر جوبائیڈن

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام، سلامتی کیلئے اہم ہیں، صدر جوبائیڈن

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset
پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام:

امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے. کہ پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے. بائیڈن کو واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر کے سرکاری گیسٹ ہاؤس, بلیئر ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران ‘لیٹر آف کریڈنس’ پیش کیا۔

بائیڈن نے تقریب کے دوران کہا. کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے اہم ہیں۔ ہم دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے دونوں ممالک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا. کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ بائیڈن کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے. جب ان کی حکومت پاکستان کے اسلحے اور ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں ملوث اداروں پر پابندیاں لگا رہی ہے۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے. منگل کو ایک پریس بریفنگ کے دوران. ملک کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے واشنگٹن کی ‘دیرینہ پالیسی’ کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا. کہ پاکستان امریکا کا طویل المدتی شراکت دار رہا ہے. لیکن اس میں اختلاف رائے موجود ہے۔ … اور جب ہمارے درمیان اختلافات ہوں گے، تو ہم امریکا کے مفادات کے تحفظ کیلئے ان پر عمل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز