Home » آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت میچ 23 فروری کو ہوگا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول، پاک بھارت میچ 23 فروری کو ہوگا

by ahmedportugal
13 views
A+A-
Reset

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا متوقع شیڈول منظر عام پر آگیا۔

شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو نیوٹرل مقام پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور پر دبئی ہو سکتا ہے۔ ایونٹ کے آغاز سے پہلے 12 سے 18 فروری تک چھ دن کی امدادی مدت مقرر کی گئی ہے۔ اس دورانیے میں پریکٹس سیشن اور ٹیموں کی آمد شامل ہوگی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو نیوٹرل مقام پر جبکہ دوسرا 5 مارچ کو پاکستان میں ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا۔ اگر بھارت فائنل میں پہنچ گیا تو یہ کسی غیر جانبدار مقام پر ہوگا۔

اس ہفتے کے شروع میں آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور ایک غیر جانبدار مقام پر کھیلی جائے گی۔ 2024 سے 2027 کے دوران آئی سی سی ایونٹس میں کسی بھی ملک کی میزبانی میں پاکستان اور بھارت کے میچ غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز