Home » پاک چین دوستی علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پاک چین دوستی علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

by ahmedportugal
8 views
A+A-
Reset

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی خطے اور عالمی امن و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی تعلقات کو مسلسل بہتر بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو اپ گریڈ کرنے کے چینی قیادت کے وژن کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے پاکستان کی چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی برسوں سے پائیدار اور مضبوط رہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی غیر مشروط مدد کی ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز