Home » فالس فلیگ دعوے یا حقیقت؟پہلگام واقعے پر لیک مواد نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

فالس فلیگ دعوے یا حقیقت؟پہلگام واقعے پر لیک مواد نے سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

by ahmedportugal
6 views
A+A-
Reset

نئی دہلی(ایگزو نیوز ڈیسک)پہلگام واقعے کے بعد منظرعام پر آنے والے مبینہ لیک مواد نے خطے میں ایک شدید سیاسی اور سفارتی طوفان کھڑا کر دیا ہے،جہاں ایک بار پھر بھارتی خفیہ ایجنسی RAW پر سنگین اور حساس نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ان دستاویزات سے متعلق دعووں نے نہ صرف واقعے کے پس منظر پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ خطے میں پہلے سے موجود کشیدہ سیاسی ماحول کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔مبینہ مواد میں کیے گئے انکشافات کے بعد مختلف حلقوں میں اس بات پر بحث تیز ہو گئی ہے کہ آیا یہ واقعہ واقعی ایک منصوبہ بند کارروائی تھا یا محض ایک اتفاقی سانحہ؟ ان دعووں کے بعد واقعے کی نوعیت اور پس منظر پر سوالات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔
ایگزو نیوزکے مطابق پہلگام واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں سامنے آنے والے مبینہ لیک دستاویزات نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے،جن میں بھارتی خفیہ ایجنسی RAW کے کردار سے متعلق سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں تاہم ان دستاویزات کی آزاد اور مستند ذرائع سے تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ان مبینہ دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں ایک منصوبہ بند ”فالس فلیگ“ نوعیت کی کارروائی کی ہدایات موجود تھیں،جن کا مقصد بعد ازاں ایک مخصوص بیانیہ تشکیل دینا بتایا جا رہا ہے۔دستاویزات میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ واقعے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے منظم حکمت عملی تیار کی گئی تھی۔

ان دعووں کے مطابق سوشل میڈیا پر درجنوں اکاونٹس کو متحرک کرنے اور ابتدائی چند گھنٹوں میں پاکستان پر الزام عائد کرنے کی مہم چلانے کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے۔اسی طرح بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس مبینہ منصوبے کا مقصد عالمی سطح پر انسدادِ دہشت گردی کے بیانیے کو تقویت دینا تھا تاہم سکیورٹی اور سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے دستاویزات یا دعووں کی آزادانہ تصدیق کے بغیر حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔ان کے مطابق خطے میں پہلے سے جاری کشیدہ صورتحال کے باعث معلوماتی جنگ اور بیانیہ سازی بھی ایک اہم پہلو بن چکی ہے،جس میں مختلف فریقین ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب بعض حلقے ان مبینہ دستاویزات کو پاکستان کے موقف کے حق میں پیش کرتے ہوئے اسے ایک بڑے “سیاسی منصوبے” کا حصہ قرار دے رہے ہیں تاہم آزاد مبصرین اس حوالے سے محتاط موقف اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔فی الحال یہ معاملہ دعووں،الزامات اور غیر مصدقہ دستاویزات تک محدود ہے، جبکہ کسی بھی فریق کی جانب سے ان کی باضابطہ اور آزاد بین الاقوامی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز