پیر, مئی 12, 2025
Home » پیجر حملے میں ایران سفیر کی ایک آنکھ ضائع، ایرانی سفارتخانے کی افواہوں کی تردید

پیجر حملے میں ایران سفیر کی ایک آنکھ ضائع، ایرانی سفارتخانے کی افواہوں کی تردید

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset
ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع

ایرانی سفیر کی آنکھ ضائع افواہ کی تردید:

نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے. کہ بیروت میں وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز (پیجر) کے پھٹنے سے لبنان میں ایرانی سفیر کی ایک آنکھ مکمل طور پر ضائع ہو گئی ہے. جبکہ دوسری میں شدید متاثر ہوئی ہے۔

عالمی میڈٰیا کے مطابق. لبنان میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی منگل کو اسرائیل سے منسوب ایک ہائی پروفائل آپریشن میں زخمی ہوئے تھے، جس میں لبنان بھر میں ہزاروں پیجرز بیک وقت پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور تقریباً 4000 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے. کہ امانی کی چوٹیں ایران کی جانب سے. ابتدائی اطلاع سے زیادہ سنگین ہیں. اور اسے علاج کیلئے تہران منتقل کیا جائے گا۔

تاہم، بیروت میں ایرانی سفارت خانے نے. تہران کے سفیر کی ایک آنکھ سے محروم ہونے کے حوالے سے امریکی اخبار کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے ایکس پر کہا، "ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں. کہ سفیر مجتبیٰ امانی کا علاج بہتر ہو رہا ہے، اور ان کی جسمانی اور بصری حالت کے بارے میں جو افواہیں پھیل رہی ہیں وہ سچے نہیں ہیں۔

ایرانی خبر رساں اداروں کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے. کہ امانی کو.  بیروت کے ایک ہسپتال لے جایا جا رہا ہے، جبکہ ان کی آنکھیں پٹیوں سے ڈھکی ہوئی ہیں. اور اس کی سفید قمیض کا اگلا حصہ خون سے داغدار ہے۔

دوسری جانب، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا. کہ نیتن یاہو سرکار خطے میں دہشتگردی پھیلا رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز