جمعرات, جنوری 16, 2025
Home » کراچی میں 300 سے زائد مظاہرین پر پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا مقدمہ درج

کراچی میں 300 سے زائد مظاہرین پر پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا مقدمہ درج

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

کراچی کی نمائش چورنگی پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد 300 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر لاٹھیوں، پتھروں سے حملہ کیا اور ان پر فائرنگ بھی کی جس سے سب انسپکٹر راجہ خالد سمیت 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

مقدمے میں ہنگامہ آرائی، قتل کی کوشش، توڑ پھوڑ، دہشت گردی اور پولیس پر حملہ کرنے کے الزامات شامل ہیں۔ جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے چار موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی اور ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں ہنگامہ آرائی میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دریں اثناء دو مذہبی جماعتوں کا کراچی کے چھ مقامات پر دھرنا جاری ہے جس سے ٹریفک میں خلل پڑا اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی، ابو الحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی اور واٹر پمپ کے علاقوں میں احتجاج جاری ہے۔

نمائش چورنگی کو ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ اور عباس ٹاؤن جانے والی دونوں سڑکیں بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔

کامران چورنگی تا مسمیات روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ واٹر پمپ تا انچولی روڈ کو بھی مظاہرین نے بلاک کر رکھا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

تاہم سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ تک سڑک کھلی ہے اور بنارس سے اورنگی ٹاؤن کا راستہ بھی ٹریفک کیلئے صاف ہے۔ حکام نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ صبر سے کام لیں اور تاخیر سے بچنے کیلئے متبادل راستے اختیار کریں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز