شیخوپورہ (اسلم مراد ) لالچ انسان کو اس قدر اندھا کردیتا ہے کہ انسان نہ تو رشتہ داری دیکھتا ہے اور نہ اسے انسانی حقوق کا خیال آتا ہے ۔
شیخوپورہ میں بھی لالچ میں اندھے شخص نے پیسوں کے لیے اپنے کزن کو دوستوں کے ساتھ مل کر پہلے قتل کیا اور پھر اس کی لاش سے انگھوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے روزانہ جاکر رقوم نکلواتے رہے ۔ اور اس طرح دس لاکھ روپے نکلوا لئیے ۔ اس دوران لاش سے بدبو آنی شروع ہوگئی تو لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اسے گاڑی کی ڈگی میں رکھا اور نہر میں پھینکنے کے لیے لے گئے لیکن بھلا ہو پولیس کا جنہوںنے مشکوک سمجھ کر گاڑی روکی اور گاڑی کی ڈگی سے نعش برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتاری کے وقت تلاشی لی گئی تو ملزم کی جیب سے مقتول کا انگھوٹھا بھی برآمد ہوا ۔
ملزم اے ٹی ایم پر جاکر مقتول کا انگوٹھا سکین مشین پر رکھتا اور پھر شناختی کارڈ نمبر ڈال کر ٹرانزکشن کرتا رہا اور اس طرح مجموعی طور پر دس لاکھ روپے نکلوا لئے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے