Home » لاس اینجلس میں آگ کی وجہ سے آسکر کی نامزدگیاں ایک بار پھر تاخیر کا شکار

لاس اینجلس میں آگ کی وجہ سے آسکر کی نامزدگیاں ایک بار پھر تاخیر کا شکار

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ کی وجہ سے اس سال آسکر کی نامزدگیوں کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے شیئر کیا کہ نامزدگی کا اعلان اب 23 جنوری کو کیا جائے گا، اور آسکرز میں ووٹنگ کی مدت دوبارہ 17 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔

متعدد اسکریننگ اور بیک آف کے ساتھ ساتھ اکیڈمی میوزیم بھی متاثر ہوا ہے، جب لاس اینجلس بھر میں 27,000 ایکڑ سے زیادہ رقبے پر آگ لگ گئی۔

اکیڈمی کے سی ای او بل کریمر اور اکیڈمی کے صدر جینٹ یانگ نے کہا کہ ہم سب کمیونٹی میں بہت سے لوگوں کو ہونے والے نقصانات پر گہرے صدمے میں ہیں۔ اکیڈمی فلم انڈسٹری ہمیشہ سے ایک متحد قوت رہی ہے، اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کرتے ہیں۔

مزید کہا، لاس اینجلس کے علاقے میں فعال آگ کی وجہ سے، ہم محسوس کرتے ہیں کہ ووٹنگ کی مدت میں توسیع کرنا اور اپنے اراکین کیلئے اضافی وقت دینے کیلئے اپنے نامزدگی کے اعلان کی تاریخ کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ہم اپنے پروگراموں کے شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کریں گے، جس پر ہمیں یقین ہے کہ کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز