Home » اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں،محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض،اختلافات شدت اختیار کر گئے

اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں،محمود اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض،اختلافات شدت اختیار کر گئے

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)اپوزیشن اتحاد میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں،جہاں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اورپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) قیادت کے درمیان بڑھتی ہوئی دوریوں نے سیاسی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے اور اعتماد میں نہ لینے کے معاملات پر ناراضی سامنے آئی ہے،جس کے بعد باہمی رابطوں میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں اس وقت کشیدگی کی صورتحال سامنے آئی ہے جہاں محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان اہم فیصلوں پر مشاورت نہ ہونے کے باعث دوریاں پیدا ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلسوں کے اعلان سے قبل ان سے رابطہ نہیں کیا گیا جس پر وہ ناراض ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 اور 19 اپریل کے جلسوں کے اعلان سے پہلے محمود اچکزئی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جبکہ بعد میں بعض رہنماوں کی جانب سے اطلاع دینے پر ان کی ناراضی میں اضافہ ہوا۔ اسی وجہ سے انہوں نے مردان میں ہونے والے جلسے میں بھی شرکت نہیں کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں اور سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ آئندہ محمود اچکزئی سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اتحاد میں پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور کی جا سکیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی اتحادی ہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی بداعتمادی نہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ تمام اہم فیصلوں میں انہیں شامل رکھا جائے،اگر کوئی ناراضی پیدا ہوئی ہے تو اسے بات چیت کے ذریعے ختم کرایا جائے گا تاکہ اپوزیشن اتحاد مضبوط رہے۔مردان جلسے میں محموداچکزئی صاحب کیوں نہیں آئے اس بارےان سے ابھی بات نہیں ہوئی،سہیل آفریدی سے میری ملاقات ہوئی ہے،اس کی تفصیل نہیں بتا سکتا،اچکزئی صاحب کو بانی عمران خان نے ذمہ داری دی ہے،عمران خان کی ہدایات ہیں اچکزئی صاحب جو فیصلہ کریں گےا سے فالو کرنا ہے،اچکزئی صاحب کی اگر کوئی ناراضی ہے ہم دور کریں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا عمران خان کی فیملی ہمارے لیے قابل عزت ہے،ہم سے جو کچھ بن پا رہا ہے ہم کر رہے ہیں،فیملی سمجھتی ہے اسے زیادہ ہو سکتا ہے جو کچھ ہم کر رہے ہیں،عمران خان کی بہنوں کے حوالے سے کسی کو سخت لہجہ استعمال نہیں کرنا چاہیے،میں جب سے چیئرمین ہوں،علیمہ خان نے کبھی کوئی ہدایات مجھے نہیں دیں،تسلیم کرتا ہوں شاید ہم ورکرز کی توقعات پر پورا نہیں اترے،ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں عمران خان کی ہدایات کے مطابق کرتے ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز