سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرکے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کرکے چھ خوارج کو ہلاک کیا۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، میجر حمزہ اسرار جو دستوں کی قیادت کر رہے تھے اور سپاہی محمد نعیم شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔