اوپن اے آئی نے اپنے مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن چیٹ جی پی ٹی پرو متعارف کروا دیا ہے، جس کی قیمت 200 ڈالر ماہانہ رکھی گئی ہے۔
یہ ورژن خاص طور پر انجینئرنگ اور تحقیقاتی میدانوں میں استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، کیونکہ اوپن اے آئی اپنی ٹیکنالوجی کو صنعتوں میں مزید پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی پرو اوپن اے آئی کی موجودہ سبسکرپشنز چیٹ جی پی ٹی پلس، ٹیم اور انٹرپرائز کے علاوہ ہوگا۔ اس نئے ورژن کا مقصد کمپنی کی ٹیکنالوجی کو مزید تجارتی بنانے کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے، جو کہ اے آئی انقلاب کا آغاز کر چکی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی پرو جدید ترین اوپن اے آئی ٹولز تک رسائی کی اجازت دے گا، بشمول اس کے نئے ریجننگ ماڈل o1، o1 mini، GPT-4o اور جدید آواز تک لامحدود رسائی۔