صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دہشتگردوں کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ زخمی اہلکاروں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں کو گردن اور ٹانگوں پر گولیاں ماری ہیں۔
پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ اس کے جواب میں حکومت بھی اُن پر گولیاں چلائیں۔ وہ اپنے احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے لاشیں چاہتے ہیں۔ لیکن ہم اُن کا یہ مقصد پورا نہیں ہونے دیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ 2 چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ریلی کی قیادت کر رہی ہیں انہوں نے ریلی سے خطاب کرکے کارکنوں کو بانی کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ سابق خاتون اول اب وہ گھریلو خاتون نہیں رہیں۔