آئینی ترمیم سے فضل الرحمان کے تحفظات دور :
فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں ۔ حکمران جماعت نے انکشاف کیا ہے.جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آئینی ترمیم سے خدشات دور ہو گئے.
ن لیگ کے رہنماوں کا کہنا ہے. کہ مولانا فضل الرحمان اب آئینی ترمیم کے معاملے میں حکومت کا ساتھ دیں گے۔ خیال رہے. کہ آئینی ترمیم ایک جامع پیکج ہے. جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی۔ آئینی عدالت کیلئے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضح کیا جا رہا ہے۔ آئینی عدالت کیلئے نئے سرے سے ججز کی تقرری ہوگی، آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف دینا ہے۔
گزشتہ رات بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کرکے. اختلافی معاملات کو سلجھایا. جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینٹ میں آئینی ترمیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر لیگی رہنما یہ کہہ چکے ہیں. کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینٹ میں حکومت کے نمبر پورے ہیں۔ اتحادیوں کے علاوہ بھی حکومت کو کچھ ووٹ ملیں گے۔