قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم:
ملتان ٹیسٹ میں. قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم. پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر شاہینوں نے. 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں. پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے. ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. تو اوپنر صائم ایوب صرف 4 رنز پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جس کے بعد شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا. اور ٹیم مشکل سے نکالتے ہوئے 250 رنز سے زیادہ کی شراکت داری قائم کی۔ کپتان شان مسعود نے 151 رنز بنائے. اُن کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ جبکہ عبداللہ شفیق نے 10 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔
دونوں سیٹ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد. اسٹار بلے باز بابر اعظم اور قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے. انگلش گیند بازوں کو ٹف ٹائم دیا. لیکن پہلے دن کے اختتام سے کچھ دیر پہلے. بابر اعظم 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں میں 61 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ بابر کے جانے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کھیلنے کیلئے آئے تو پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ کل سعود شکیل 35 جبکہ نسیم شاہ صفر سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔
پاکستان الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد
انگلینڈ الیون:
زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر