Home » ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset
مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری

مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری:

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن قومی ٹیم کی 4 وکٹوں کے نقصان کیساتھ مہمان ٹیم کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان. سعود شکیل اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے. اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم کا سکور 363 تک پہنچا دیا ہے۔ سعود شکیل 53 جبکہ نسیم شاہ 15 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

پہلے دن کا کھیل:

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں. پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے. ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. تو اوپنر صائم ایوب صرف 4 رنز پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔ جس کے بعد شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا. اور ٹیم مشکل سے نکالتے ہوئے 250 رنز سے زیادہ کی شراکت داری قائم کی۔ کپتان شان مسعود نے 151 رنز بنائے. اُن کی اننگز میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ جبکہ عبداللہ شفیق نے 10 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔

دونوں سیٹ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد. اسٹار بلے باز بابر اعظم اور قومی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے. انگلش گیند بازوں کو ٹف ٹائم دیا. لیکن پہلے دن کے اختتام سے کچھ دیر پہلے. بابر اعظم 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کھلاڑیوں میں 61 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ بابر کے جانے کے بعد. فاسٹ بولر نسیم شاہ کھیلنے کیلئے آئے تو پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ کل سعود شکیل 35 جبکہ نسیم شاہ صفر سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

پاکستان الیون:

صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان) ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، اور ابرار احمد

انگلینڈ الیون:

زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ (کپتان)، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس اٹکنسن، برائیڈن کارس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز