Home » عمر ایوب،شبلی فراز،زرتاج گل،احمد چٹھہ،کنول شوزب سمیت تحریک انصاف کے 18 رہنما اشتہاری قرار

عمر ایوب،شبلی فراز،زرتاج گل،احمد چٹھہ،کنول شوزب سمیت تحریک انصاف کے 18 رہنما اشتہاری قرار

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت  نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 10 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 رہنماوں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے اور آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق راولپنڈی کیانسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ  نے اشتہارات جاری کیے اور 18 اکتوبر تک پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان کی رپورٹ موصول ہونے پر انہیں مفرور قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔اشتہاری قرار دیے جانے والوں میں سابق وزراءعمر ایوب، سینیٹرشبلی فراز، زرتاج گل، رائے مرتضیٰ، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ، کنول شوزب، شیخ راشد شفیق، محمد جاوید، چوہدری آصف، بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور محمد اشرف خان سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔اس سے قبل ان تمام رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، تاہم گرفتاری عمل میں نہ آنے پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا۔ اشتہارات تھانہ نیوٹاون، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیے گئے ہیں۔واضح رہے 9 مئی کے واقعات پاکستان کی سیاسی اور عدالتی تاریخ پر گہرا اثر ڈال رہے ہیں اور انسداد دہشت گردی عدالت کی تازہ کارروائی اس باب میں ایک بڑا موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں کو اشتہاری قرار دینا اس بات کا اشارہ ہے کہ ریاست ان مقدمات کو انجام تک پہنچانے کے لیے سخت رویہ اپنائے ہوئے ہے۔سوال یہ ہے کہ یہ کارروائیاں محض قانون کی بالادستی کے تحت کی جا رہی ہیں یا سیاسی ماحول کو مزید دباو میں لانے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں؟اگر عدالتیں اس معاملے میں تسلسل اور شفافیت قائم رکھتی ہیں تو یہ اقدامات احتسابی عمل کو تقویت دیں گے،بصورت دیگر یہ تاثر مزید گہرا ہو گا کہ مقدمات سیاسی انتقام کا حصہ ہیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز