Home » صبر کی ہر حد پار اور بس اب بہت ہو گیا،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں،شہبا زشریف نے خبر دار کردیا

صبر کی ہر حد پار اور بس اب بہت ہو گیا،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں،شہبا زشریف نے خبر دار کردیا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

اسلام آباد (ایگزو نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی رگِ جاں شہداءہیں اور ان کی قربانیاں ہمیں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم میں مزید مضبوط بناتی ہیں،بس بہت ہو گیا ، اب دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا، وقت آ گیا ہے کہ فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں تاکہ دہشت گردی کا ہر صورت میں مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں ہو گی۔
ایگزو نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل راولپنڈی میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور ساتھ ہی سات مزید جوانوں کی نمازِ جنازہ اعلیٰ افسران اور نوجوانوں کے ساتھ ادا کی گئی، جب کہ آج صبح وہ میجر سبطین حیدر کی نمازِ جنازہ میں بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم نے شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات میں ان کے غیر متزلزل عزم کی بھاری تعریف کی اور کہا کہ شہداء نے وطن کے دفاع میں غیر معمولی بہادری دکھائی،شہداء پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ کا جذبہ لائقِ تحسین ہے،اگرچہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کا ایک بیٹااور ایک بیٹی یتیم ہوئے مگر ہمارے جوان ہر روز اسی جذبے کے ساتھ قوم کی خاطر قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سطح پر امن و امان کے تحفظ کے لیے سیاسی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے اور وفاقی، صوبائی حکومتوں کو افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے قومی سطح پر حالیہ پیش رفت اور سابقہ آپریشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ردِ الفساد اور ضربِ عضب کے دوران پوری قوم نے دہشت گردوں کو پسپائی پر دیکھا تھا اور واضح کامیابیاں حاصل کی گئیں تا ہم  پچھلے دور حکومت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں بعض خطرناک عناصر دوبارہ پروان چڑھنے لگے،جہاں پناہ گاہیں ہوں گی،انہیں بھگتنا ہوگا۔ان الفاظ کے ساتھ وزیر اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ پناہ گاہ دینے والوں کو کہیں بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فلسطین اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں رہا ہے اور اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،پوری قوم کا ایک ہی موقف ہے کہ غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے،فوری جنگ بندی اور نسل کشی کے خاتمے کو ہماری اولین ترجیح ہے۔اقتصادی اور سفارتی حوالے بھی وزیراعظم نے گفتگو کا حصہ بنائے اور کہا کہ ستمبر میں ترسیلات زر 3.2 ارب ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کی نسبت 11.3 فیصد زائد ہے، اور بلومبرگ نے پاکستان کو ترکیہ کے بعد دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ،اس کامیابی پر وزیراعظم نے کابینہ اور معاشی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سعودی عرب، چین اور ملائیشیا کے حالیہ تعلقات اور دوروں کو بھی قومی مفاد کے زاویے سے سراہا اور ان کے اقتصادی فائدوں پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ حالیہ بین الاقوامی تعاملات میں پاکستان کی امن کی کوششوں کو سراہا گیا اور مخصوص حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات میں نیز دیگر دوروں کے دوران پاکستان کے موقف کی پذیرائی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ہمارے طویل تاریخی تعلقات کا مظہر ہے اور ملائیشیا میں پرتپاک استقبال بھی مضبوط دوستی کی علامت قرار پایا۔وزیراعظم نے سیاسی رہنماوں سے اپیل کی کہ حساس قومی معاملات میں سیاسی اختلافات پسِ پشت رکھ کر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، تاکہ مشترکہ قومی حکمت عملی کے تحت دہشت گردی کے خطرے کا قلع قمع کیا جا سکے۔ انہوں نے آزاد کشمیر کے مذاکراتی عمل میں شامل حکومتی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ کشمیریوں کا مسئلہ حل کرنے تک حکومت مسلسل کوششوں میں مصروف رہے گی۔خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے ایک بار پھر قوم کو تسلی دی کہ دہشت گردی کے خاتمے کا عزم غیر متزلزل ہے، دوست نما دشمن جو ملک کو پناہ گزین یا سہولت دیتے ہیں، وہ دراصل اسی ریاست کے خلاف سرگرم ہیں ، ایسے عناصر کو کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز