Home » کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت،روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 8.15 ایم ایم سی ایف ٹی گیس،او جی ڈی سی ایل نے بڑی خوشخبری سنا دی

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت،روزانہ 3,100 بیرل تیل اور 8.15 ایم ایم سی ایف ٹی گیس،او جی ڈی سی ایل نے بڑی خوشخبری سنا دی

by ahmedportugal
7 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے تاریخی ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی توقع ہے کہ یہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ایگزو نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بارگزئی ایکس 01 کنویں میں تیل اور گیس کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے اس دریافت کے بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس)کو بھی باضابطہ آگاہ کیا ہے۔یہ دریافت نشپا ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت کی گئی ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل کا حصہ 65 فیصد، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کا 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز(پرائیویٹ)لمیٹڈ کا 5 فیصد ہے،مشترکہ منصوبے میں سمنا سوک اور شنواری فارمیشنز میں تیل اور گیس کے ذخائر سامنے آئے ہیں۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق کیسڈ ہول ڈرل اسٹیم ٹیسٹ کے دوران کنویں سے روزانہ تقریباً 3,100 بیرل تیل اور 8.15 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔یہ کنواں 30 دسمبر 2024 کو کھودا گیا اور کنگریالی فارمیشن تک 5,170 میٹر کی گہرائی تک پہنچا۔اس سے قبل بھی کوہاٹ میں کنگریالی اور دتہ فارمیشنز میں تیل اور گیس کی کامیاب دریافت ہو چکی ہے،جس سے او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربن ذخائر اور ملک کی مجموعی توانائی کی پیداوار میں واضح اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے نہ صرف توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کے توانائی کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی جو پاکستان کی توانائی کی خودکفالت اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔یہ دریافت کوہاٹ اور خیبر پختونخوا کے اقتصادی اور صنعتی منظرنامے کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی توقع ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز