اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے تحت فی کلو قیمت میں 4 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 308 روپے 76 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے استعمال ہونے والے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے،جس کے نتیجے میں سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔نئی قیمت کے تحت گھریلو سلنڈر 3 ہزار 643 روپے 41 پیسے میں دستیاب ہو گا۔حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے کر دیا گیا ہے اور یہ قیمتیں رواں ماہ کے لیے موثر رہیں گی۔اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ایل پی جی کی قیمتوں میں اس اضافے سے گھریلو صارفین کے بجٹ پر مزید دباو پڑنے کا خدشہ ہے،خصوصاً ایسے وقت میں جب ملک پہلے ہی مہنگائی کی بلند شرح کا سامنا کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ بالواسطہ طور پر ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے،جس کے نتیجے میں مہنگائی کا دائرہ مزید وسیع ہونے کا امکان ہے۔
گیس صارفین کیلئے بری خبر،اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کر دی
14