Home » اوگرا کا ملک گیر کریک ڈاون،پیٹرول پمپس پر چھاپے، خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس کا اعلان

اوگرا کا ملک گیر کریک ڈاون،پیٹرول پمپس پر چھاپے، خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس کا اعلان

by ahmedportugal
58 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کے لیے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں، قواعد کی خلاف ورزی اور حفاظتی معیار سے انحراف کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین اوگرا مسرور خان نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس، اجازت ناموں اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ کی گئی۔
ایگزو نیوز کے مطابق دورے کے دوران چیئرمین اوگرمسرور خان ا نے پیٹرولیم مصنوعات کے دستیاب سٹاک کا بھی معائنہ کیا اور اس بات کا جائزہ لیا کہ صارفین کو مقررہ معیار اور مقدار کے مطابق ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے یا نہیں؟۔ حکام نے پمپس پر حفاظتی انتظامات، سٹوریج سسٹم اور آپریشنل طریقہ کار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا، تاکہ کسی ممکنہ حادثے یا غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے بچا جا سکے۔چیئرمین اوگرا مسرور خان نے موقع پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قوانین و ضوابط پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی،غفلت یا غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور قواعد کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اوگرا حکام کے مطابق مختلف پیٹرول پمپس پر سامنے آنے والی خلاف ورزیوں کی باضابطہ جانچ کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ یہ مہم محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ ایک مستقل اور مربوط کریک ڈاون کا حصہ ہے،جس کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ اور پیٹرولیم سیکٹر میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔اوگرا نے پیٹرول پمپ مالکان اور انتظامیہ کو واضح ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین،حفاظتی معیار اور ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عمل کریں بصورتِ دیگر سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک بھر میں باقاعدہ معائنے، اچانک انسپیکشنز اور انفورسمنٹ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کو معیاری اور محفوظ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز