Home » اوگرا کا صارفین کی جیبوں پر بھاری ڈاکہ،ایل پی جی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ، گھریلو سلنڈر 2,466 روپے تک پہنچ گیا

اوگرا کا صارفین کی جیبوں پر بھاری ڈاکہ،ایل پی جی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ، گھریلو سلنڈر 2,466 روپے تک پہنچ گیا

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset

اسلام آباد(ایگزو نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں واضح اضافہ کر دیا ہے، جس سے صارفین کی جیبوں پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے ،اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 7 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
ایگزو نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فی کلو ایل پی جی کی قیمت 7 روپے 39 پیسے بڑھا کر 208 روپے 99 پیسے کر دی گئی ہے، جبکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2,466 روپے تک پہنچ گئی ہے۔یہ اضافہ نومبر کے مقابلے میں نمایاں ہے جب گھریلو سلنڈر 2,378 روپے 89 پیسے میں دستیاب تھا۔اوگرا کی جانب سے حالیہ اضافہ گھریلو صارفین کے لیے بھی مہنگائی کی نئی لہر لے آیا ہے کیونکہ 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔نومبر میں یہ سلنڈر 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے میں دستیاب تھا۔اوگرا نے کہا ہے کہ دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،جس کا مقصد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو اندرونی سطح پر منتقل کرنا ہے۔نومبر میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 201 روپے مقرر تھی،جس کے بعد دسمبر کے اضافے سے صارفین کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔صارفین نے قیمتوں میں بار بار اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتیں نہ صرف گھریلو بجٹ بلکہ دیگر روزمرہ کے اخراجات پر بھی منفی اثر ڈالیں گی۔ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ ممکن ہے۔اوگرا کے اس فیصلے نے مارکیٹ میں بحث چھیڑ دی ہے اور صارفین کے لیے مہنگائی کے دباو میں اضافے کا خطرہ واضح کر دیا ہے جبکہ حکومتی اقدامات اور سبسڈی کے متبادل پر بھی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز