1
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق میچ دوپہر دو بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اب لاہور کی بجائے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔