انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اسپنر نعمان علی کو اکتوبر کیلئے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ سے نواز دیا۔
نعمان علی نے قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے آخری دو میچوں میں 13 عشاریہ 85 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
اپنے ایک بیان میں نعمان علی نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کو بڑا اعزاز قرار دے دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سپورٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کیلئے نعمان علی ، کاگیسو ربادا اور نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرکو نامزد کیا گیا تھا۔