لاہور(ایگزو نیوز ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف بدنام زمانہ یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ دیگر یوٹیوبرز بھی این سی سی آئی اے کے ریڈار پر آگئے ہیں اور ان کے نام کر گرد سرخ دائرہ لگ گیا ہے ۔
ایگزو نیوز کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں الزام ہے کہ بدنام زمانہ یو ٹیوبر نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے نوجوانوں کو ان ایپس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی، جس سے متعدد افراد اپنی محنت کی کمائی گنوا بیٹھے، رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکے ہیں۔ ایجنسی نے انہیں بارہا نوٹس جاری کیے لیکن وہ انکوائری کے لیے پیش نہ ہوئے جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔این سی سی آئی اے کے ساتھ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھی جوئے کی تشہیر کے خلاف کریک ڈاون تیز کرتے ہوئے یوٹیوبرز انس علی اور ہریرا کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ معاشرے میں جوئے اور سٹے بازی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام ہو سکے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو این سی سی آئی اے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اور مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان ذوالفقار عرف “ڈکی بھائی” کو گرفتار کیا تھا، جن پر بھی آن لائن جوئے کی ایپس کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مالی نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔رجب بٹ، جن کے یوٹیوب پر 77 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، اس وقت بیرونِ ملک مقیم ہیں اور وہیں سے اپنے ولاگز ریکارڈ کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اعلان کیا کہ جلد لاہور آ کر بڑے پیمانے پر خوشی کی تقریب منعقد کریں گے۔
جوا اور سٹے بازی ایپس کی تشہیر،بدنام یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک اور مقدمہ درج،مزید یوٹیوبرز بھی این سی سی آئی اے کے ریڈار پر آ گئے
7